بیٹے کی گریجویشن جان ریمبو کیلئے زندگی کا سب سے بڑا ایوارڈ بن گئی

بیٹے کی گریجویشن جان ریمبو کیلئے زندگی کا سب سے بڑا ایوارڈ بن گئی

اداکار جان ریمبو، جن کا اصل نام افضل خان ہے، اپنی اہلیہ صاحبہ افضل کے ہمراہ بیٹے کی لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) سے گریجویشن کی تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ بیٹے کی تعلیمی کامیابی پر بے حد خوش اور جذباتی دکھائی دیے۔

جان ریمبو کا کہنا تھا کہ آج وہ خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین باپ محسوس کر رہے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کام کے دوران انہیں کئی ایوارڈز ملے، لیکن بیٹے کا لمز سے گریجویشن مکمل کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔

جان ریمبو کے اس جذباتی اظہار کو سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل ہورہی ہے، جہاں والدین کی خوشی اور بیٹے کی کامیابی کو سراہا جارہا ہے۔