شارجہ میں فلم سٹار میرا کی بہن کے انتقال پر تعزیتی تقریب، شوبز شخصیات کی شرکت

شارجہ میں فلم سٹار میرا کی بہن کے انتقال پر تعزیتی تقریب، شوبز شخصیات کی شرکت

شارجہ کے علاقے موئیلح میں واقع کراچی سٹار ریسٹورنٹ میں منعقدہ تقریب میں شوبز شخصیات کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی، کاروباری اور میڈیا سے وابستہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

منتظمین کے مطابق میرا کی بہن شائستہ برطانیہ میں کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئی تھیں، تقریب میں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کی گئی۔

تعزیتی تقریب کی میزبانی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور فنکار فہد اسد نے کی، جبکہ کراچی سٹار ریسٹورنٹ کے مالک شاہد بنگش اور فلم ڈائریکٹر و پروڈیوسر نیہا لاج بھی انتظامات میں شریک تھے، اس موقع پر فلم اسٹار میرا نے شرکا سے ملاقات کی اور ان کی جانب سے اظہارِ ہمدردی اور تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں موجود افراد نے میرا اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

المدثر نیوز ایجنسی کے مطابق تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات کے صدر میاں منیر ہانس، سید سلیم شاہ، ڈاکٹر ظفر، ڈاکٹر نور صباح، اشفاق، کاشف، یاسمین اروڑا، یاسمین کنول، بابا دبئی، کاشف ملک، شمروز، وحید، مسٹر پن، راحیل، حمزہ، دانش، نعمان، رابی، رضوان اور عبید سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی۔

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر پاور آف شارجہ بھی تقریب میں موجود تھے۔ شرکا نے غم کی اس گھڑی میں میرا اور ان کے خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

تقریب کے دوران شرکا نے مرحومہ شائستہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے لیے اجتماعی دعائے مغفرت کی، اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی خوشی اور غم کے مواقع پر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں، جو باہمی محبت اور بھائی چارے کی علامت ہے۔ تعزیتی تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں کے لیے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔