کورونا وائرس: سب سے زیادہ جعلی معلومات ٹرمپ کی وجہ سے پھیلیں

کورونا وائرس: سب سے زیادہ جعلی معلومات ٹرمپ کی وجہ سے پھیلیں

اس حوالے سے کارنیل الائنس فار سائنس کی ٹیم نے رواں سال یکم جنوری سے 26 مئی کے درمیان انگریزی زبان اور مقامی میڈیا میں شائع کردہ 38 لاکھ مضامین کا جائزہ لیا ہے۔

کارنیل الائنس فار سائنس کی ٹیم نے امریکا، برطانیہ، بھارت، آئر لینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور دیگر افریقی اور ایشیائی ممالک کا ڈیٹا بیس استعمال کیا۔

محققین نے نتیجہ اخذ کیا کہ امریکا کے صدر کووڈ 19 کی غلط معلومات ’انفوڈیمک‘ کے سب سے بڑے ڈرائیور ثابت ہوئے ہیں۔

کارنیل الائنس فار سائنس کے محققین کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق متعدد غلط فہمیاں سامنے آئیں۔

محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان غلط فہمیوں میں معجزاتی علاج، نیو ورلڈ آرڈر، ڈیمو کریٹک پارٹی کے سیاسی فائدے اور چین کی جانب سے وائرس پھیلانے سمیت متعدد نظریات شامل ہیں۔