تہران: (ویب ڈیسک) ایران نے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔
فارس نیوز ایجنسی کے توسط سے ایک خبر جاری ہوئی ہے جس میں خامنہ آئی کے دفتری اہلکار مہدی فضائلی نے اپنی ٹویٹ میں وفات کی خبر کو غیر مصدقہ قرار دیا ہے
ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ آئی کی وفات سے متعلق ایک خبر گردش کر رہی ہے ۔
روسی اخبار اسپوتنک کے فارس نیوز ایجنسی کے توسط سے ایک خبر جاری کی ہے جس میں خامنہ ای کے دفتری اہلکار مہدی فضائلی نے اپنی ٹویٹ میں وفات کی خبر کو غیر مصدقہ قرار دیا ہے۔
به کوریِ چشم دشمنان و به فضل الهی و با دعای خیر ارادتمندان، حضرت آقا سلامت و با نشاط به انجام برنامههای خود طبق روال مشغول هستند.#خامنئي#AyatollahAliKhamenei pic.twitter.com/0ZxHIzNRYA
— مهدی فضائلی (@m_fazaeli) December 7, 2020
واضح رہے کہ ایک ٹویٹ میں بتایا گیا تھا کہ علی خامنہ ای کی طبیعت بگڑ چکی ہے اور انہوں نے اپنے صاحب زادے کو یہ ذمے داری سونپی ہے جبکہ بعض مقامات پر ان کی وفات سے متعلق خبریں بھی گردش کر رہی تھیں۔