سوشل میڈیا پر بیٹی کی صحت سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں، شاہد آفریدی

سوشل میڈیا پر بیٹی کی صحت سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں، شاہد آفریدی

 شاہد خان آفریدی نےکہا کہ میری بیٹی کی طبعیت بالکل ٹھیک ہے، سوشل میڈیا پر بیٹی سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں، سوشل میڈیا پر لوگوں کو ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی لنکن پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف تھے کہ اچانک انہیں اپنی بیٹی کی طبیعت خراب ہونے کے باعث فوری طور پر پاکستان واپس آنا پڑا جس سے متعلق لنکن پریمیئر لیگ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی آگاہ کیا گیا۔