لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر تعلیمی ادارے 30 ستمبر تک بند کرنے کی جعلی خبریں شیئر کی جانے لگیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنزسنٹر (این سی او سی) کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر تعلیمی اداروں کی 6 سے 30 ستمبر تک بندش کی جعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ این سی او سی نے اس طرح کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
This social media news regarding closure of education institutions from 6 to 30 Sep across the country is fake. No such decision made at NCOC. Please avoid rumors. pic.twitter.com/9T8DnQ9Grx
— NCOC (@OfficialNcoc) September 6, 2021
این سی او سی نے ٹویٹر پر استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی افواہوں سے گریز کریں۔
یاد رہے کہ کورونا کی بگڑتی صورتحال،سکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیز 12 ستمبر تک بند کر دیئے گئے تھے۔
کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر این سی او سی اور حکومتی ہدایات پر سکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیاں بھی بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ کورونا تعطیلات کے حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لاہور سمیت 15 اضلاع میں کالجز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق 15 اضلاع میں قائم تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کالجز اور یونیورسٹیز 12 ستمبر تک بند رہیں گی۔ چھٹیوں کا اثر نویں جماعت کے امتحانات پر نہیں ہوگا، نویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے۔