طالبان کی ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ کو گرفتار کرنے کی خبریں جعلی قرار

طالبان کی ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ کو گرفتار کرنے کی خبریں جعلی قرار

مودی سرکار کے قریبی سمجھے جانے والے بھارتی صحافی نوین کپور نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان نے ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ کو گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ نے خبر کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ صحافی کو پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ خبر دینے سے پہلے تصدیق ضروری ہے۔ بھارتی صحافی نے جھوٹ بے نقاب ہونے پر ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔