نیویارک:(دنیانیوز) کورونا ویکسین سے دگنی تعداد میں لوگ مرجانے کے دعوے کی خبر جھوٹی نکل آئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک آرٹیکل جو کہ 75ہزار سے زائد مرتبہ شیئر کیا گیا میں ایف ڈی اے ماہرین کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ کورونا ویکسین سے لوگ وائرس سے محفوظ ہونے کے بجائے دگنی تعداد میں مرجاتے ہیں۔
امریکی ادارے ایف ڈی اے نے اب اس دعوے کو جھوٹا اور جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس شخص کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے وہ ایجنسی کا رکن ہی نہیں ہے۔
یہ دعویٰ اس وقت سامنےآیا جب ایک ویب سائٹ جو کہ جعلی خبریں پھیلانے اور بنانے کے باعث شہرت رکھتی ہے میں اس نام سے آرٹیکل لکھا گیا کہ کورونا ویکسین بچانے کے بجائے لوگوں کو دگنی تعدا میں موت کے منہ میں دھکیل دیتی ہے۔
ویب سائٹ میں آرٹیکل شائع ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس جعلی اور جھوٹے دعوے کو بڑی تعداد میں آڈیو کلپ کی شکل میں شیئر کیا گیا۔
ایف ڈی اے کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ ادارہ اجلاس کی کارروائی کو عام عوام کے لئے جاری نہیں کرتا۔