لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیٹیوں کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو جعلی قرار دیدیا۔
سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی نام سے کئی جعلی اکاؤنٹس موجود ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے ان اکاؤنٹس کو فالو بھی کیا ہوا ہے۔ شاہد آفریدی نے ان ہی میں سے ایک اکاؤنٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے وضاحت دی ہے۔
سابق آل راؤنڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انشاآفریدی کے نام سے موجود ایک جعلی اکاؤنٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں واضح کرنا چاہتاہوں کہ میری کسی بھی بیٹی کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید استدعا کی کہ براہ کرم میری بیٹیوں سے متعلق کسی بھی اکاؤنٹس یا خبر کو نظر انداز کریں۔
I would like to clarify that none of my daughters have any social media accounts; please disregard any ‘accounts’ or ‘news’ that are associated with my daughters. pic.twitter.com/VvgQmkblzd
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 3, 2021