شوکت ترین کا چینی ماہرمعاشیات کیساتھ ملاقات اورگفتگو پرمبنی فیک نیوز کا سختی سے نوٹس

شوکت ترین کا چینی ماہرمعاشیات کیساتھ ملاقات اورگفتگو پرمبنی فیک نیوز کا سختی سے نوٹس

سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں مشیرخزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے لکھا کہ فیک نیوز موجودہ حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہاکہ مشیرخزانہ کی مشترکہ اجلاس میں چینی ماہر معاشیات کے ساتھ ملاقات اورگفتگو سے متعلق فیک نیوز گردش کر رہی ہیں جو سوشل میڈیا پرچلنے والے ایک فضول پیغام کے علاوہ کچھ نہیں ہے، مشیرخزانہ کی چینی ماہرمعاشیات سے اس طرح کی کوئی ملاقات یا بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ اس فیک نیوز کا مقصد مایوسی پھیلانا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے اس فیک نیوز کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے میں شکایت درج کرنے ، فیک نیوز کے ذرائع کی نشاندہی اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا فیصلہ کیاہے۔

مزمل اسلم نے کہاکہ اس طرح کی فیک نیوزملک میں براہ راست غیرملکی سرمای کاری میں رخنہ ڈالنے کی منظم مہم کا حصہ ہے۔