روس: جعلی خبریں پھیلانے پر 15سال سزا کا قانون منظور

Published On 05 March,2022 05:21 pm

ماسکو: (رائٹر) روسی پارلیمنٹ نے یوکرین جنگ پر حکومتی موقف کے خلاف خبریں پھیلانے والوں کو سزا دینے کا قانون منظور کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق روسی پارلیمنٹ نے اتفاق رائے سے مجوزہ قانون کی منظوری دی جس کے تحت جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو 15 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے ۔

روس میں سرکاری موقف کے خلاف خبروں کو جھوٹی رپورٹس کہا جاتا ہے ۔

Advertisement