لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال سے متعلق جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے لگیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جعلی خبریں وائرل ہو رہی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صوبائی وزیر صحت اور پی ٹی آئی کی سینئر رہنما کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی ہیں۔
وزیرِ صحت پنجاب
— Sayed Jahan (@Sayedjahan1) March 20, 2022
یاسمین راشد انتقال فرما گئیں,,
انا للہ وإنا إلیہ راجعون
وزیرِ صحت پنجاب
— Sheikh Shahzeb (@SheikhShahzeb4) March 20, 2022
یاسمین راشد انتقال فرما گئی
انا للہ وإنا إلیہ راجعون
وزیرِ صحت پنجاب یاسمین راشد صاحبہ انتقال فرما گئیں
— Muhammad Muzzamal (@MMuzzamal) March 20, 2022
انا للہ وإنا إلیہ راجعون #پی_ٹی_ائی_لیرو_لیر#شمع_جمہوریت_مریم pic.twitter.com/3iEes9GQNd
وزیرِ صحت پنجاب
— Mohsin Butt (@Mohsinbutt2025) March 20, 2022
یاسمین راشد انتقال فرما گئیں
انا للہ وإنا إلیہ راجعون@MaryamNSharif pic.twitter.com/6OIBODmCkO
آئرن لیڈی ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ ، کینسر سے بہادرانہ لڑنے کے بعد انتقال کر گئیں ، اللہ مغفرت فرمائے ، آمین
— Zubair Anjum (@anjumzubair967) March 20, 2022
وزیرِ صحت پنجاب
— عبدالرحمن ساقی کھوکھر (@Abdul_77786) March 20, 2022
یاسمین راشد انتقال فرما گئیں
انا للہ وإنا إلیہ راجعون
یہ خبریں وائرل ہونے کے بعد صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتقال کی خبریں من گھڑت ہیں، مکمل صحت مند اور تندرست ہوں، اپنے آفس میں کام کر رہی ہوں.
دوسری طرف صوبائی وزیر صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ میں الحمد للہ بالکل ٹھیک اور زندہ ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ انتقال کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ میں فکر مند ہونے اور دعاؤں میں یاد کرنے پر شکر گزار ہوں، میں بالکل صحت مند اور زندہ ہوں۔
I would like to thank everyone for their prayers and concern.
— Dr. Yasmin Rashid (@Dr_YasminRashid) March 20, 2022
I am Alhamdolillah quite well and very much alive
Any other news is just fake news.