ملکہ الزبتھ کی صحت سے متعلق خبریں جعلی نکلیں

Published On 29 March,2022 06:59 pm

لندن:(دنیا نیوز) برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی صحت سے متعلق خبریں جعلی نکلیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ منسٹر ایبے میں ملکہ کے آنجہانی شوہر شہزادہ فلپ کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی جس میں ملکہ الزبتھ نے پانچ ماہ بعد عوامی تقریب کو رونق بخشی، شاہی خاندان سمیت 1800 افراد شریک ہوئے۔

شہزادہ فلپ گزشتہ سال 99 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، ان کی آخری رسومات کورونا کی پابندیوں کے باعث محدود کردی گئی تھیں تاہم اب شاہی روایات کے مطابق ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر خبریں زیر خردش تھیں کہ ملکہ الزبتھ طبیعت ناساز ہے اور ان کی صحت کے حوالے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔
 

Advertisement