اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 3 ماہ میں نہ کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 3 ماہ میں نہ کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اجلاس میں عام انتخابات کی صورت میں تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔ انتخابات کرانا آئینی ذمہ داری ہے جس کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) April 5, 2022
اسلام آباد 5 اپریل 2022
ضروری وضاحت
ضروری وضاحت کی جاتی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ھے۔۔۔
ترجمان الیکشن کمیشن. #ECP #ElectionCommissionofPakistan