لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر پاکستان کے سینئر اور معروف اداکار نعمان اعجاز کے انتقال کی جعلی خبریں پھیلائی جانے لگیں۔
نعمان ایجاز کی صحت تشویشناک اور آئی ایس یو میں ہونے کی خبریں چل رہی تھی جس پر انہوں نے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ السلام علیکم میرا نام آپ سب جانتے ہیں، کیونکہ میرے حوالے سے فیس بک، یوٹیوب اور دوسری سائٹ پر بے حس لوگ جو اپنے چینلز کی سبسکرپشن، فولورز بڑھانے کیلئے الٹی سیدھی خبریں ،کسی کی بیماری کی جیسے میری بیماری کی چلی اور بھی بہت سارے لوگ ہیں جن کے حوالے سے الٹی سیدھی خبریں لکھتے ہیں لیکن ان کو رتی برابر شرم نہیں ہے کہ وہ اس طرح کی حرکتیں نہ کریں کہ متعلقہ افراد کے اہل خانہ، رشتہ دار جو دور بیٹھے ہوتے ہیں،وہ کتنے پریشان ہوتے ہیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ان جعلی خبروں سے دوست احباب کتنے اپ سیٹ ہوتے ہیں۔ اس کا شاید ان لوگوں کو اندازہ نہیں لیکن ایسے چینل کیلئے میں صرف یہ کہوں گا شرم کریں، ڈوب کے مر جائیں۔
واضح رہے کہ انہوں نے ایک اور ویڈیو ٹویٹر پر بھی جاری کی اور ایک پیغام بھی لکھا کہ السلام علیکم میں نعمان اعجاز اس وقت سیدھا جنت سے آپ سے مخاطب ہوں ،کیوں کہ کچھ پاکستانیوں نے میری وفات کروا دی ہے فٹے منہ ایسے لوگوں پر۔
— Nauman ijaz (@Naumanijaz_) May 22, 2022