عازمین حج کو قربانی کے جعلی کوپن فروخت کرنیوالے گروہ سے ہوشیار رہنے کی ہدایت

عازمین حج کو قربانی کے جعلی کوپن فروخت کرنیوالے گروہ سے ہوشیار رہنے کی ہدایت

شرعی اصولوں کے مطابق قربانی کرنا ہی مناسک حج کی درست ادائیگی کیلئے بہترین عمل ہے، پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان قربانی کے حوالے سے ایک ایم او یو پر حال ہی میں دستخط ہوئے ہیں۔

ایم او یو کے مطابق پاکستانی عازمین کے لئے حج کے موقع پر قربانی کے تمام انتظامات اسلامی ترقیاتی بینک کرے گا، جن پاکستانی عازمین نے ابھی تک قربانی کی رقم جمع نہیں کرائی انہیں پانچ ذوالحج تک رقم جمع کرانے کیلئے وقت دیا جائے گا۔