چودھری مونس الٰہی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا

چودھری مونس الٰہی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ میرے وزیراعظم عمران خان ہیں، اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے ساتھ کام کر کے اچھا لگا۔

ق لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کے لیے دل میں بہت پیار اور عزت ہے۔

آخر میں مونس الٰہی نے لکھا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں جعلی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن بتایا گیا ہے کہ چودھری مونس الٰہی پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شامل ہو گئے ہیں اور وہ آئندہ الیکشن میں این اے 80 منڈی بہاؤ الدین سے ہمارے امیدوار ہوں گے۔