بھارتی گلوکار سدھو موسے والا قتل کے ماسٹر مائنڈ نے اپنی گرفتاری کی تردید کردی

Published On 08 December,2022 07:30 pm

نیودہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی گلوکار سدھو موسے والا قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار نے مبینہ آڈیو کے ذریعے اپنی گرفتاری کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی جانب سے معروف گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کو امریکہ میں گرفتار کئے جانے کی تصدیق کی گئی تھی۔

میڈیا کے رپورٹ کے مطابق مبینہ آڈیو انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں قاتل گولڈی برار کا کہنا ہے کہ "اسے حراست میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی وہ امریکا میں تھا"۔

آڈیو میں واضح طور پر سنا جاسکتا ہے کہ ایک شخص خود کو گولڈی برار بتا رہا ہے اور اسے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دعوؤں کی تردید کرتے بھی سنا جاسکتا ہے۔
 

Advertisement