بلال اور مایا کی ایک دوسرے سے تعلقات بارے خبروں کی تردید

بلال اور مایا کی ایک دوسرے سے تعلقات بارے خبروں کی تردید

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر بلال اشرف اور مایا علی کے حالیہ انٹرویو کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں دونوں اداکاروں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

انٹرویو کے دوران جب دونوں اداکاروں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اس حوالے سے کیا کہیں، لوگوں کا جو دل چاہتا ہے کہتے ہیں، لوگوں کا تو کام ہی کچھ نہ کچھ کہنا ہے ‘‘۔

یاد رہے کہ معروف اداکارہ مایا علی اور اداکار بلال اشرف کا ڈرامہ سیریل ’’ یونہی‘‘ بہت جلد شروع ہونے والا ہے۔