لاہور: (ویب ڈیسک) نسیم شاہ نے منگنی یا نکاح کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے دو بزرگوں کے درمیان بیٹھے اپنی وائرل تصویرسے متعلق مداحوں کی قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئے صورتحال واضح کردی ہے۔
انسٹا گرام پرشیئرکی جانے والی تصویر میں نسیم کو دو بزرگوں کے درمیان خوشگوار موڈ میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس تصویرمیں نسیم کی مسکراہٹ اور سرپرٹوپی کے علاوہ ساتھ بیٹھے باریش بزرگ کی وجہ سے مداحوں نے اسے کچھ اور ہی رنگ دیتے ہوئے تبصرے کیے کہ نسیم شاہ منگنی یا نکاح کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔
Mubarak ho bhaijan Naseem Shah ka rishta. Paka ho Gaya ha
— Zunair Malik 2022 (@zunairmalik222) April 1, 2023
Naseem Shah is with Abu and sasur ji
تصویر کے حوالے سے مداحوں کی جانب سے بے شمار پیغامات اور سوالات کے بعد نسیم شاہ نے بالآخر خاموشی توڑتے ہوئے صورتحال واضح کی۔
کرکٹرنے انسٹا گرام سٹوری میں بتایا کہ مذکورہ تصویر ان کے گھر پر افطار کے موقع پرکھینچی گئی ہے۔
نسیم شاہ نے لکھا، ’جو تصویر میں نے پوسٹ کی تھی وہ منگنی یا نکاح کے بارے میں نہیں تھی، ’شکرگزار‘ ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ کسی رشتے میں شامل ہونے یا کسی اور چیز کے بارے میں ہے، برائے مہربانی غلط تشریح کرنا بند کریں کیونکہ یہ میرے خاندان والوں کے ساتھ صرف ایک افطار کی تصویر تھی۔‘
کرکٹر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام کی سٹوری میں امید ظاہر کی ہے کہ اب سب پر اصل بات واضح ہو گئی ہوگی۔