مسلمان ہونیوالی بھارتی اداکارہ دیپیکا نے شوبز کو الوداع کہنے کی خبروں کی تردید کردی

Published On 30 May,2023 12:27 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ دیپیکا ککڑ نے شوبز کو خیر باد کہنے اور اداکاری ترک کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔

دیپیکا ککڑ نے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تمام خبروں کو جھوٹا قرار دیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپیکا شوبز کو الوداع کہہ رہی ہیں۔

اداکارہ نے انٹرویو میں کہا  لوگوں نے میرے گزشتہ انٹرویو میں کہے گئے الفاظ کو غلط سمجھا کہ میں نے اداکاری چھوڑ دی ہے، اس لیے میں صرف یہ واضح کرنا چاہوں گی کہ ایسا کچھ نہیں ہے ۔

دیپیکا نے مزید کہا  ہوسکتا ہے میں آئندہ چار سے پانچ سال کام نہ کروں اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ان سالوں میں مجھے کوئی بہت اچھا پراجیکٹ آفر ہو، تو اس کے لیے میں انکار نہیں کروں گی ۔

انہوں نے کہا  اہم بات یہ ہے کہ میں جلد ماں بننے والی ہوں، اسی لیے فی الحال میری ساری توجہ اپنی فیملی پر مرکوز ہے ۔

واضح رہے کہ دیپیکا ککڑ کو 2011 میں شروع ہونے والے بھارتی ڈرامے  سسرال ثمر کا  سے پذیرائی حاصل ہوئی تھی، وہ 2012 میں بگ باس کی فاتح بھی قرار پائی تھیں۔

اداکارہ 2018 میں سسرال ثمر کا، کے کو اسٹار شعیب ابراہیم سے شادی سے قبل دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی تھیں، مسلمان ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنا نام بھی دیپیکا سے فائزہ میں تبدیل کرلیا تھا، حال ہی میں شعیب ابراہیم نے اہلیہ کے حاملہ ہونے کی خبر دی تھی۔ 

Advertisement