شرح سود بڑھانے سے متعلق مانیٹری پالیسی کے ہنگامی اجلاس کی خبریں بے بنیاد قرار

شرح سود بڑھانے سے متعلق مانیٹری پالیسی کے ہنگامی اجلاس کی خبریں بے بنیاد قرار

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری وضاحتی بیان میں مرکزی بینک نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کے ہنگامی اجلاس کی رپورٹس بے بنیاد ہیں اور مستقبل کے پالیسی ریٹ پر پیش گوئی کرنا قبل از وقت ہے۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود کا فیصلہ کرنے کا قانونی ادارہ ہے اور مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 14 ستمبر کو ہے جس میں شرح سود پر فیصلہ ہو گا۔