شاہین آفریدی نے بابر اعظم کیساتھ لڑائی کی افواہوں کی تردید کردی

شاہین آفریدی نے بابر اعظم کیساتھ لڑائی کی افواہوں کی تردید کردی

ایشیا کپ 2023 میں بھارت اور سری لنکا کے ہاتھوں بدترین شکست اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ‌ بولرشاہین شاہ آفریدی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہونے کی اطلاعات میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔

تاہم اب شاہین آفریدی نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کر کے دونوں کے درمیان کسی قسم کے اختلافات کی قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے۔

 شاہین آفریدی کی جانب سے سوشل پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر بابر اعظم کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصویر میں ہارٹ ایموجی کے ساتھ ‘فیملی’ لکھا۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے بعد پاکستان ٹیم نے اب اپنی ساری توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز کر دی ہے، ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم 25 ستمبر کو بھارت روانہ ہوگی۔