ممبئی پولیس نے عرفی جاوید کی گرفتاری کی وائرل ویڈیو کو جعلی قرار دیدیا

ممبئی پولیس نے عرفی جاوید کی گرفتاری کی وائرل ویڈیو کو جعلی قرار دیدیا

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو چند روز سے وائرل تھی جس میں نازیبا لباس پہننے پر پولیس کے لباس میں دو خواتین عرفی جاوید کو گرفتار کر کے وین میں بٹھا کر لے جاتی ہیں۔

پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وضاحت کرتے ہوئے ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور پولیس کو بدنام کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ممبئی پولیس کے مطابق وائرل ویڈیو میں شامل خواتین کا تعلق پولیس سے نہیں ہے اور ان کے خلاف کریمنل کیس بنایا جا رہا ہے، جعلی پولیس افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ واقعہ میں استعمال ہونے والی وین بھی بر آمد کر لی گئی ہے۔