'بابر بھائی ہیں برو'، ہانیہ عامر کی قیاس ارائیوں کی دلچسپ تردید

Published On 14 November,2023 12:54 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبزانڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق قیاس آرائیوں پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے صورتحال واضح کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بابر اعظم اور ہانیہ عامر کی ایک ایڈیٹڈ ویڈیو وائرل ہورہی تھی جس نے سوشل میڈیا صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا تھا۔

تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنے حوالے سے بابراعظم سے منسلک ان قیاس آرائیوں کی تردید کردی ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پراس حوالے سے لکھا کہ "بابر بھائی ہیں برو"۔

وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو بابر اعظم کو خود سے زیادہ کیوٹ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بابر اعظم نے ایک انٹرویو کے دوران ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔