مریم اورنگزیب نے کسی بھی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ دینے کی خبروں کی تردید کر دی

مریم اورنگزیب نے کسی بھی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ دینے کی خبروں کی تردید کر دی

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کسی ضلع یا کسی حلقے میں کسی کو ابھی پارٹی ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس جاری ہیں، جب یہ عمل مکمل ہوجائے گا تو پارٹی قائد محمد نوازشریف اور صدر محمد شہبازشریف کی منظوری سے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ غیرمصدقہ اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں نہ دے۔