ایم کیو ایم نے این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کر دی

ایم کیو ایم نے این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کر دی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبر وں کی تردید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ این اے 242 میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ این اے 242 سے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہیں۔