گیس کی قیمتوں میں اضافے کے متعلق حالیہ خبریں بے بنیاد ہیں: ترجمان اوگرا

گیس کی قیمتوں میں اضافے کے متعلق حالیہ خبریں بے بنیاد ہیں: ترجمان اوگرا

ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے متعلق حالیہ خبریں بے بنیاد ہیں، اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں تجویز کردہ اضافے کے حوالے سے خبریں درست نہیں۔

اوگرا ترجمان نے مزید کہا کہ اوگرا نے ابھی تک گیس یوٹیلیٹی کمپنیوں کیلئے قیمتوں میں کسی بھی تبدیلی کی کوئی سفارش نہیں کی۔