سٹیٹ بینک نے پلاسٹک نوٹوں کے اجرا کی تردید کردی

Published On 16 March,2024 11:41 am

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے پلاسٹک کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی تردید کردی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پلاسٹک ( پولیمر) نوٹوں کی سیریز کے اجرا سے متعلق مختلف نیوز چینلز اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں درست نہیں۔

سٹیٹ بینک نے ان خبروں کو غیر حقیقی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نوٹوں کو کاغذ سے پلاسٹک (پولیمر) میں تبدیل کرنے سے متعلق فی الحال کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے۔

سٹیٹ بینک کپاس پر مبنی کاغذ استعمال کرتا ہے جو سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کی طرف سے بنیادی طور پر مقامی خام مال کا استعمال کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے۔

 

Advertisement