خوشی کپور کیساتھ فلم کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں: جنید خان

خوشی کپور کیساتھ فلم کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں: جنید خان

سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل تھی کہ خوشی کپور، ابراہیم علی خان اور جنید خان نئی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اب جنید خان نے اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے بتایا کہ خوشی کپور کے ساتھ ان کی فلم کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سٹوری میں لکھا کہ بھارتی میڈیا ان کے اور عامر خان کے بیٹے جنید خان کے درمیان کنفیوژ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے غلط خبر پھیلی۔

انسٹا سٹوری میں اداکار نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان فنکاروں کا اسی طرح اشتراک ہونا چاہیے جیسے پہلے ہوا کرتا تھا۔