عنزیلہ عباسی نے اپنے حاملہ ہونے کی افواہوں کی تردید کر دی

Published On 07 August,2024 01:11 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل عنزیلہ عباسی نے اپنے حاملہ ہونے کی افواہوں کی تردید کردی۔

بے باک انداز اور بولڈ ڈریسنگ سینس کی وجہ سے مشہور اداکارہ عنزیلہ عباسی نے گزشتہ سال 2023 میں تاشفین انصاری کیساتھ محبت کی شادی کی، شادی کو ایک سال مکمل ہونے پر اداکارہ کے شوہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی تصویر شیئر کی۔

پوسٹ کے کیپشن میں تاشفین نے اہلیہ عنزیلہ کو شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ "یقین نہیں آتا کہ ایک سال ہو گیا ہے ماشاء اللہ! شادی کی سالگرہ مبارک ہو"۔

اداکارہ کی شادی کی سالگرہ سے متعلق پوسٹ پر جہاں انہیں مبارکبادیں دی جارہی ہیں وہیں کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ عنزیلہ امید سے ہیں اور اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہیں۔

صارفین کے تبصروں پر اداکارہ بھی خاموش نہ رہ سکیں اور مداحوں کی غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے، براہ کرم ایسی باتیں نہ پھیلائیں۔