پشاور:(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت قاسم علی شاہ نے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
قاسم علی شاہ کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، مجھے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پوراور ان کی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں کسی قسم کی دخل اندازی نہیں ہورہی، وزیراعلیٰ نے ہمیشہ سپورٹ کیا، صوبائی وزیر شکیل خان کے استعفیٰ کے بعد مخالفین کی جانب سے بے بنیاد باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا، اس لئے سب کو انہیں سپورٹ کرنا چاہیے، صوبے میں بدعنوانی کی باتیں کرنے والے ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں، کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرکے منظر عام پر لائیں گے۔