اسلام آباد :(دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر چیمبر میں حکومتی ٹیم سے ملاقات کی خبر کی تردید کردی ۔
اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا کہنا تھا کہ صرف سپیکر قومی اسمبلی سے چیمبر میں اپوزیشن کی بات ہوئی،سپیکر سے اپوزیشن لیڈر کے طور پر قومی ایشوز پر بات چیت کے لئے فلور مانگا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپیکر سے بلوچستان ایشو، انٹر نیٹ مسئلے ، اڈیالہ کے حوالے سے تحریک استحقاق کی بات کی، حکومتی ٹیم سے ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔