وی پی این بند کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں ، ڈاکٹر راغب نعیمی

وی پی این بند کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں ، ڈاکٹر راغب نعیمی

ڈاکٹر راغب نعیمی نے نجی ٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وی پی این کو بند کرنے کی جو بات ہے یہ کونسل کی رائے تھی جو چھ اور سات جون 2023 کو کونسل کے اراکین نے منظور کی تھی، یہ سفارش کارروائی کا حصہ بنی اور پھر اس سفارش کو مختلف اداروں بشمول پی ٹی اے کو بھیج دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چاہے آپ رجسٹر کرائیں یا بنا رجسٹر کئے وی پی این استعمال کریں، جب بھی غیر شرعی معاملات کیلئے استعمال کیا جائے گا تو غیر شرعی ہے، استثنائی صورت حال بہر حال ہمارے پاس موجود رہتی ہے۔