امریکا کو مذاکرات کیلئے کوئی درخواست نہیں کی: ایران نے ٹرمپ کی تردید کر دی

امریکا کو مذاکرات کیلئے کوئی درخواست نہیں کی: ایران نے ٹرمپ کی تردید کر دی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہماری طرف سے امریکا کو کوئی ملاقات یا بات چیت کی درخواست نہیں کی گئی۔

یہ ردعمل اس وقت آیا جب ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران، اسرائیل کیساتھ حالیہ جنگ کے بعد امریکا سے بات چیت کا خواہشمند ہے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے دوران صحافیوں کو بتایا تھا کہ ہم نے ایران کے ساتھ مذاکرات طے کر لئے ہیں اور وہ ملنے کیلئے تیار ہیں

تاہم ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم کیسے ایسے ملک پر بھروسہ کر سکتے ہیں جس نے حال ہی میں ہمارے خلاف فوجی کارروائیاں کی ہیں؟

ایرانی حکام کے مطابق امریکی دعوے بے بنیاد ہیں اور مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے امریکا کی نیت پر شدید شکوک پائے جاتے ہیں۔