عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس گمراہ گن ، حقائق کے منافی قرار دیدی

عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس گمراہ گن ، حقائق کے منافی قرار دیدی

 وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں عطا تارڑ نے اس موقع پر ملکی معیشت کے مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی کی تفصیلات پیش کیں اور واضح کیا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

انہوں نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، ملکی معیشت کی بہتری سے ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 2.1 ارب ڈالر ہو گیا ہے، اور مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، سٹاک مارکیٹ مسلسل اوپر جا رہی ہے اور معیشت ترقی کر رہی ہے, انہوں نے اسد قیصر سے سوال کیا، ’’کیا آپ کو یہ حقائق قبول نہیں ہیں‘‘؟

عطا تارڑ نے 9 مئی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس دن ایک سازش رچائی گئی تھی جس کے دوران ریاستی اداروں پر حملے کیے گئے اور اس سنگین جرم پر قانون کے مطابق سزائیں سنائے جانے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام سزاؤں کے فیصلے شفاف اور فیئر ٹرائل کے بعد کیے گئے ہیں۔