بلوچستان میں اب تک 23 ہزار 2 سو 77 افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

بلوچستان میں اب تک 23 ہزار 2 سو 77 افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

کوویڈ 19 ویکسین آپریشن سیل کے مطابق بلوچستان کے 33 اضلاع میں ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد میں ویکسین لگائی جا رہی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران 93 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں سے 15 ہزار 5 سو 53 کو ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ 7 ہزار ایک سو 39 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی گئی۔

دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں اب تک 5 سو 85 افراد کو کرونا ویکسین لگائی گئی ہے۔ مجموعی طور پر اب تک 23 ہزار 2 سو 77 افراد کو بلوچستان میں ویکسین لگائی جا چکی ہے۔