عازمین حج کیلئے کرونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی

عازمین حج کیلئے کرونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے این سی او سی کی ایڈوائزری پر کرونا ویکسین کی شرط ختم کردی، وزارت حج کی جانب سے متعلقہ بینکوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

وزارت مذہبی امور نے واضح کر دیا کہ حج درخواست گزاروں کو کرونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔