ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حج کی ادائیگی کے خواہش مند افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا مکمل کورس کرنا ہوگا۔
کورونا کی ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،حج کے لیے آنے سے قبل عازمین احتیاطا فلو کی ویکسین بھی لگوا لیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے ملکی شہریت دینے کے قانون میں بڑی تبدیلی کردی
سعودی عرب نے رواں سال حج کے لیے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کردی ہے، گزشتہ دو برسوں سے کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عازمین کی تعداد محدود کردی گئی تھی۔