نیو یارک: (دنیا نیوز) ہنگری اور امریکی سائنسدانوں نے "کووڈ 19" کی ویکسین کی دریافت کیلئے میڈیسن کا نوبل انعام جیت لیا۔
ہنگری کی کیٹالین کاریکو اور امریکہ کے ڈریو ویس مین نے اپنی تحقیق کیلئے فزیالوجی میڈیسن میں 2023ء کا نوبل انعام جیتا ہے جن کی وجہ سے براہ راست "کووڈ 19" سے لڑنے کیلئے پہلی ایم آر این اے ویکسین حاصل کی گئیں۔
ایوارڈ دینے والے ادارے کی جیوری کا کہنا ہے کہ دونوں نے جدید دور میں انسانی صحت کیلئے سب سے بڑے خطرات سے لڑنے کیلئے ویکسین تیار کرنے میں اپنا حصہ ڈالا، فائزر اور موڈرنا انہی سائنسدانوں بنایا تھا۔
کیٹالین کاریکو ہنگری کی ساگنز یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں اور یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں ملحقہ پروفیسر ہیں، ڈریو ویس مین نے یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں کاریکو کے ساتھ مل کر اپنی یہ تحقیق سرانجام دی تھی۔