فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں کورونا ویکسین ختم ہوگئی، ویکسین لگوانے کے لئے سمن آباد سپورٹس کمپلیکس میں بزرگ شہریوں کی بڑی تعداد خوار ہونے لگی۔
فیصل آباد میں کورونا ویکسین ختم، دوسری خوراک لگوانے والے سینکڑوں بزرگ شہری خوار ہوتے رہے۔ 3 سے 4 گھنٹے انتظار کے بعد کہا گیا کہ ویکسین ہی نہیں ہے۔ شہریوں نےالزام عائد کیا کہ من پسند شہریوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے، سخت گرمی میں روزہ کی حالت میں خوار ہورہے ہیں۔ ویکسینیشن سینٹر میں بدنظمی سے کورونا پھیلاو کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
مظٓاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت انہیں ویکسین فوری طور پر فراہم کرنے کے اقدامات کرے۔