بلوچستان میں ایک لاکھ 85 ہزار 671 افراد کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل

بلوچستان میں ایک لاکھ 85 ہزار 671 افراد کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل

کورونا ویکسین سیل کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے 33 اضلاع میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، 56 ہزار سے زائد ویکسین کی ڈوز کوئٹہ میں جبکہ 80 ہزار سے زائد ڈوز صوبے کے دیگر اضلاع کے پاس موجود ہیں۔ بلوچستان میں 22 ہزار 5 سو 56 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ 16 ہزار 1سو 19 کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی گئی، ایک لاکھ 26 ہزار 502 عام شہریوں کو ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ 20 ہزار 4سو 94 کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے۔

ویکسین سیل کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر ویکسین کی پہلی ڈوز ایک لاکھ 49 ہزار 58 افراد کو اور دوسری ڈوز 36ہزار 6 سو 13 افراد کو لگائی جا چکی ہے۔