خیبرپختونخوا میں ہیلتھ ایمرجنسی میں تین ماہ کی توسیع، اعلامیہ جاری

Published On 01 July,2021 10:20 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں ہیلتھ ایمرجنسی میں تین ماہ کے لیے توسیع کر دی گئی، محکمہ صحت نے اعلامیہ جاری کردیا۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کورونا وباء کے پیشِ نظرصوبہ بھر میں نافذ ہیلتھ ایمرجنسی میں مزید 3 ماہ کے لیے توسیع کر دی گئی ہے، اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ سال فروری سے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے۔
 

Advertisement