اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہر اقتدار میں ڈینگی صورتحال بگڑنے لگی، چوبیس گھنٹے میں 121 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں ڈینگی سے ہلاکتوں اور بیمار افراد کی تعداد میں اضافہ ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے مزید ایک شہری جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈینگی سے انتقال کرنے والے شخص کا تعلق مدنیہ ٹاؤن ترلائی سے تھا۔
اسلام آباد سے اب تک 6 افراد انتقال کر چکے، ڈاکٹر ضعیم ضیا کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 121 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے، اس وقت 1649 افراد ڈینگی کا شکار ہیں جبکہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 1077 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔