کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کےمزید 62 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں رواں ماہ اب تک ڈینگی کے1221 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 31 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں 16 اور میرپورخاص میں 3 کیس اور مٹیاری میں 9 کیس رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں رواں ماہ اب تک ڈینگی کے1221 کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ میں ستمبر کے مہینے میں 603 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
رواں سال سندھ میں جنوری تا اگست تک ڈینگی کے 1365 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ سندھ بھر میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 3189 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ڈینگی کے باعث اب تک 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔