خیبرپی کے میں فوڈ فورٹی فکیشن پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کیلئے اقدامات شروع

خیبرپی کے میں فوڈ فورٹی فکیشن پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کیلئے اقدامات شروع

خیبر پختونخوا کے عوام میں غذائی کمی کی شرح خطرناک حد تک بڑھنے کے بعد صوبائی حکومت نے فوڈ فورٹی فکیشن پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پروگرام کے تحت صوبے میں غذا سے متعلق مسائل کا شکارخواتین، بچوں، بزرگوں اور دیگر افراد میں آگاہی پیدا کی جائیگی، صوبائی وزیر خوراک عاطف خان کا کہنا ہے کہ اسمبلی سے قانون سازی کے لیے آگاہی سمیت نفاذ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فورٹی فیکیشن پروگرام سے متعلق قانون سازی اور دیگر امور جلد مکمل کرے تاکہ صحت اور غذا سے متعلق مسائل پر قابو پایا جا سکے۔

صوبے میں آٹے، گھی اور آئل سمیت دیگر اشیاء میں آئرن، وٹامن اے، وٹامن ڈی اور دیگر ضروری اشیاء شامل کرنے کے لیے فوڈ فورٹی فیکیشن پروگرام کی منظوری دی گئی تھی۔