لاہور:(دنیا نیوز) حکومت پنجاب نے مونکی پاکس کی ویکسین خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں ڈنمارک سے منگوائے گا، ویکسین کو ہیلتھ کیئر ورکرز اور کم قوت مدافعت والے افراد کے لیے منگوایا جائے گا، ڈنمارک کے سفارت خانے کو ویکسین منگوانے کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ادھر پیر سے پنجاب کے تمام ڈاکٹرز کی مونکی پوکس پر ٹریننگ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے ڈاکٹرز کو مونکی پوکس کے علاج پر تربیت دی جائے گی۔