فیصل آباد: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں آج ہیپاٹائٹس سے بچاو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے مگر فیصل آباد میں ہر پانچواں شہری ہیپاٹائٹس سے متاثرہ مریض ہے جس کی دیگر وجوہات حکومتی ناکافی اقدامات بھی ہیں۔
ہیپاٹائٹس جان لیوا مرض ہے، صنعتی شہر فیصل آباد کا زیر زمین پانی مضر صحت ہونے سے ہیپاٹائٹس کا مرض پھیل رہا ہے، اتائیوں کی بھرمار اور حجابوں کی جانب سے ایک ہی بلیڈ کا بار بار استعمال یپاٹائٹس کے پھیلاو کی بڑی وجوہات ہیں،
دوسری جانب مرض کے پھیلاو کو روکنے کے لئے حکومتی اقدامات بھی ناکافی ہیں۔ پنجاب حکومت کا ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام جس میں حجاموں کی رجسٹریشن کی جانا تھی وہ بھی تین سال سے بند پڑا ہے۔ اس کے علاوہ اتائیوں کے خلاف ایکشن بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔
وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل ہونیورسٹی کہتے ہیں ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری ہیں، شہری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے فیصل آباد میں لاکھوں شہری اس مرض کا شکار ہیں اور بیشترکو یہی معلوم نہیں کہ وہ وائرس کی منتقلی کا ذریعہ (کیریئر) ہیں، جراحی کے آلات کو بھی جراثیم سے پاک کیا جانا ضروری ہے۔