تازہ ترین
  • بریکنگ :- عمران خان کےقومی اسمبلی کے 9 حلقوں سےکاغذات نامزدگی جمع
  • بریکنگ :- عمران خان بیک وقت مردان،چارسدہ،پشاور،کرم،فیصل آبادسےالیکشن لڑیں گے
  • بریکنگ :- عمران خان ننکانہ، ملیر، کورنگی اورکراچی ساؤتھ سے بھی انتخاب لڑیں گے
  • بریکنگ :- این اے 22، 24، 31اوراین اے 45 سےعمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع
  • بریکنگ :- این اے 108، 118، 237، این اے 239 اور 246 سے بھی کاغذات جمع
  • بریکنگ :- خیبرپختونخوامیں خواتین کی مخصوص نشست کیلئےبھی کاغذات جمع
  • بریکنگ :- شاندانہ گلزارخان،روحیلہ حامد،مہوش علی نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے
  • بریکنگ :- تمام 9 حلقوں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکاعمل مکمل
  • بریکنگ :- الیکشن کمیشن شیڈول کےمطابق 9حلقوں میں انتخاب 25 ستمبرکوہوگا

مون سون سیزن، سندھ بھر میں ملیریا کے رواں سال 49 ہزار 111 کیسز رپورٹ

Published On 28 July,2022 03:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون سیزن میں مچھروں کی بھرمار ہو گئی، رواں سال ملیریا کے 49 ہزار 111 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں ملیریا کے رواں سال 49 ہزار 111 کیسز رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ کیسز عمر کوٹ میں 4781 اور بدین میں4301 کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی کا ضلع جنوبی سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 292 کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع وسطی 62 ، ضلع کورنگی 54 ، ضلع ملیر 48 ،ضلع غربی 59 اور ضلع شرقی میں 30 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزرات صحت کا کہنا ہے کہ ملیریا اور بخار سے رواں سال سندھ میں کوئی بھی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم احتیاط پھر بھی ضروری ہے۔