لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق

Published On 24 January,2023 02:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں پولیو وائر س نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

گزشتہ 3 سال میں پہلی بار لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، وائرس گلشن راوی سے لئے گئے نمونے میں پایا گیا ہے، ممکنہ خدشات کے پیش نظر انتظامیہ نے لاہور میں فروری اور مارچ میں اضافی پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ لاہور سے پولیو کا آخری کیس جولائی 2020ء میں سامنے آیا تھا، والدین، خاص طور پر لاہور میں یقینی بنائیں کہ فروری میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں۔

Advertisement